سابق اولمپیئن خواجہ ذکاء الدین سپردخاک ،نمازجنازہ میں پاکستان ہاکی سے جڑے متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز کی شرکت

03 اکتوبر ، 2026

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہاکی کے سابق اولمپیئن خواجہ ذکاء الدین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں لاہور کے قبرستان باغ رحمت میں دفن کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے ڈبل ایچ ایچ کی مسجد میں جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق ہاکی اولمپیئن اختر رسول چودھری، منظور الحسن، خواجہ جنید، توقیر ڈار، تفسیر ڈار، مرحوم کے لواحقین، بیٹوں سمیت ہاکی سے جڑے ہوئے کھلاڑی، آرگنائزرز نے شرکت کی۔