ریاض(شاہد نعیم)یمن کی آئینی حکومت کو بجٹ سازی میں مدد کے لئے سعودی عرب نے 60 ملین ڈالر دیئے ہیں۔ یہ بات سعودی سفیر برائے یمن محمد الجابر نے میڈیا کو بتائی، انکا کہناتھا کہ رقم سعودی عرب کے ڈویلپمنٹ اور ری کنسٹرکشن پروگرام کے تحت یمن کے لئے جاری کی گئی ہے اور یہ رقم یمنی حکومت کی درخواست پر بھیجی گئی ہے۔ جس کا مقصد یمنی شہریوں کی قوت خرید بڑھانے اور حکومتی مالی بہاؤ کو جاری رکھنے میں مدد دینا ہے۔