لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع کی درخواستوں پرسماعت، جسٹس فاروق حیدر نے وکیل کو فریقین کی فہرست میں ترمیم کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی رینجرز کا دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں کوئی کردار نہیں، آپ پٹیشن میں مدعا علیہان کی فہرست میں ترمیم کریں، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور دھرنے کی کال دی ،حکومت نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا، احتجاج کرنا آئینی حق ہے دفعہ 144 کا نفاذ کرنا غیر قانونی ہے ،حکومت نے مخصوص خطرے والے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی بجائے پورے پنجاب میں نافذ کی ،پرامن احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں پر پابندی بنیادی آئینی حقوق کے زمرے میں آتا ہے ،استدعا ہے کہ عدالت پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ معطل کرنے کا حکم دے ۔
ہیو سٹن پی پی امریکا کے عہدیداروں سید ریاض حسین، فہد حسین ، توفیق ڈانڈیا اور سلیم چوہدری نے امریکی انتخابات...
وہاڑیڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مبینہ ایکسپائر انجکشن کیس میں سی ای او ہیلتھ کی انکوائری کمیٹی کی...
ملتان محکمہ سکولز پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے اورالگ الگ سیکرٹریز تعینات کئے جانے کا امکان، اس حوالے سے...
ملتان محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سرکاری یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مؤثر نگرانی کے...
بنوں سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔کارروائی کے...
اسلام آباد ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں دیا جلا کر دیوالی کی تقریب کا انعقاد، اوول آفس میں بھارتی نژاد امریکی...
ملتان پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے عبداللہ فضل...
کراچی غزہ میں بارشیں ، اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارتیں گرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ 44 ہزار فلسطینی غیر محفوظ...