آزاد جموں و کشمیر کونسل کی خالی نشستوں پر چاروں امیدوار بلامقابلہ منتخب

03 اکتوبر ، 2026

اعوان آباد (نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر کونسل کی خالی ہونے والی چار نشستوں پر چاروں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن میں چار نشستوں کیلئے چار ہی امیدواران کے کاغذات نامزدگی نامزدگی جمع ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے تین جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے تھے۔ اس طرح کامیاب امیدواران میں مسلم لیگ (ن) سے چوہدری منظوراحمد، چوہدری سعید اور مشتاق منہاس شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کشمیر کونسل انتخابات میں اس بار پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے سابقہ روایات کے بجائے عام انتخابات میں الیکشن ہارنے والے امیدواران کو ترجیح دی ہے۔