کراچی (نیوز ڈیسک)پہلی سیاہ فام خاتون کمانڈر کی قیادت میں اسپیس ایکس کا نیا ریکارڈ،جیسیکا واٹکنز کے ماتحت چار خلا باز 7 گھنٹے 55 منٹ میں خلائی جہاز کی تیز ترین پرواز میں آئی ایس ایس پہنچ گئے۔ واٹکنزکیساتھ امریکی ڈیلینی، کینیڈین کٹریک اور روسی سرگئی ٹیٹیریاتنکوف شامل ، چھ ماہ خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے۔گارڈین کے مطابق اسپیس ایکس نے ناسا کے لیے چار خلا بازوں کو لے جانے والا ڈریگن کیپسول ’’گریس‘‘ کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچا دیا، جس نے امریکی خلائی جہاز کے اسٹیشن تک پہنچنے کا تیز ترین ریکارڈ قائم کردیا۔ جیسیکا واٹکنز کی قیادت میں مشن نے کیپ کیناویرل سے روانگی کے صرف 7 گھنٹے 55 منٹ بعد خلائی اسٹیشن پر ڈاکنگ کی۔ اس مشن کے ساتھ واٹکنز خلا میں کسی عملے کی قیادت کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون بھی بن گئیں۔ ان کے ساتھ امریکی لیوک ڈیلینی، کینیڈین جوشوا کٹریک اور روسی سرگئی ٹیٹیریاتنکوف شامل ہیں، جو آئندہ چھ ماہ خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے۔ مشن کی روانگی ڈریگن کیپسول کے ایندھن کے نظام میں لیکیج کے باعث تین ہفتے تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔
ہیو سٹن پی پی امریکا کے عہدیداروں سید ریاض حسین، فہد حسین ، توفیق ڈانڈیا اور سلیم چوہدری نے امریکی انتخابات...
وہاڑیڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مبینہ ایکسپائر انجکشن کیس میں سی ای او ہیلتھ کی انکوائری کمیٹی کی...
ملتان محکمہ سکولز پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے اورالگ الگ سیکرٹریز تعینات کئے جانے کا امکان، اس حوالے سے...
ملتان محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سرکاری یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مؤثر نگرانی کے...
بنوں سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔کارروائی کے...
اسلام آباد ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں دیا جلا کر دیوالی کی تقریب کا انعقاد، اوول آفس میں بھارتی نژاد امریکی...
ملتان پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے عبداللہ فضل...
کراچی غزہ میں بارشیں ، اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارتیں گرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ 44 ہزار فلسطینی غیر محفوظ...