ٹرمپ کے انتخابی دھاندلی دعوے اور شکوک ، غیر ملکی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا

03 اکتوبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کے انتخابی دھاندلی کے دعوے اور شکوک، غیر ملکی مداخلت کا کوئی ثبوت نہ ملا۔ ثبوت تلاش کرنے کی مہم وائٹ ہاؤس، انٹیلی جنس اداروں، محکمہ انصاف اور ایف بی آئی تک پھیلائی گئی۔ تحقیقات کا ایک مقصد انتخابی نظام میں وفاقی حکومت کے اختیارات بڑھانے کیلئےجواز فراہم کرنا بھی تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے دعووں کے ثبوت تلاش کرنے کی مہم وائٹ ہاؤس، انٹیلی جنس اداروں، محکمہ انصاف اور ایف بی آئی تک پھیل گئی، تاہم اس دوران ووٹنگ مشینوں میں غیر ملکی مداخلت یا ووٹ تبدیل کیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔