اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کو ایک ہفتے میں تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیدیا ،غیر ملکی شہریتا، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات دینا لازم قرار،سول سرونٹس کو اپنے اور زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت متعلق تفصیلات دینا ہوں گی،ڈیکلریشن جمع نہ کرانے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 تحت کارروائی ہو فی جبکہ غلط ڈیکلریشن مس کنڈکٹ تصور ہو گا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وزارتوں اور ڈویژن کے سیکرٹریز کوآفس میمورنڈم بھجو ادیا ، میمورنڈم کے مطا بق عدم تعمیل یا غلط معلومات دینے کی صورت محکمانہ کارروائی ہوسکتی ہے، غیر ملکی شہریت کا ڈیکلریشن جمع کرانے کیلئے افسران کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی بصورت دیگر ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے، میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ غلط ڈیکلریشن جمع کرانا سول سرونٹس کیلئے مس کنڈکٹ تصور ہو گا، ڈیکلریشن جمع نہ کرانے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی ہوگی، دریں اثنا صو بائی چیف سیکرٹریز ،صوبائی پولیس سربراہان کو بھی اسی نوعیت کی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیرس فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
ملتان، ٹھٹھہ صادق آبادملتان اور نواح میں مختلف واقعات و حادثات، 4 افرادجاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
کراچی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اسپیکر اویس قادر شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ...
لاہورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس ڈپلومیسی کے نئے دور کا آغاز۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں...
کراچی تجاوزات کیخلاف آپریشن،انصار الاسلام نے JUIسیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، آپریشن میں مفتی محمود...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21 سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک...