پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث صوبے کے جنوبی اضلاع میں مالی سال 2025-26 کے دوران 4 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہوئی، جبکہ گیس نقصانات کی شرح گزشتہ مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں تقریباً 3.5 فیصد بڑھ گئی۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوبی اضلاع میں اوسطاً ہر ماہ تقریباً 35 کروڑ 78 لاکھ اور روزانہ تقریباً 1 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی گیس چوری ہورہی ہے۔جنوبی اضلاع کے گیس حکام کا دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے عدم تعاون کے باعث گیس کی چوری جاری ہے سیاسی قائدین کی سرپرستی کے باعث گیس چوری میں اضافہ ہورہا ہےکرک کے گاؤں نشپا کے قریب آج علی الصبح پائپ لائن سے مبینہ طور پر غیر قانونی کنکشن لینے کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر یہ کنکشن او جی ڈی سی ایل کی فلو لائن سے تیل چوری کے لیے لیا جا رہا تھا۔جنوبی اضلاع پر مشتمل کرک ریجن میں گیس نقصانات کی مجموعی شرح مالی سال 2024-25 میں 37.07 فیصد تھی، جو مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 38.37 فیصد ہوگئی۔ یوں ایک سال کے دوران نقصانات کی شرح میں 1.30 فیصد پوائنٹس، یعنی تقریباً 3.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 3,380 ایم ایم سی ایف گیس ضائع ہوئی تھی، جس کی تخمینی مالی مالیت 5 ارب 7 کروڑ روپے تھی۔مالی سال 2025-26 میں ضائع ہونے والی گیس کی مقدار کم ہو کر 2,862.75 ایم ایم سی ایف رہ گئی۔
پیرس فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
ملتان، ٹھٹھہ صادق آبادملتان اور نواح میں مختلف واقعات و حادثات، 4 افرادجاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
کراچی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اسپیکر اویس قادر شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ...
لاہورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس ڈپلومیسی کے نئے دور کا آغاز۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں...
کراچی تجاوزات کیخلاف آپریشن،انصار الاسلام نے JUIسیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، آپریشن میں مفتی محمود...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21 سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک...