وزیراعظم کی ہدایت ، ملائیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں اور حکام کی کاوشوں سے ملائیشیا میں پاکستانی چاول برآمدات میں اضافہ ،اکتوبر تا دسمبر 2026ملائیشیا کیلئے پاکستانی چاول برآمدات میں مزید 70ہزار میٹرک ٹن کا اضافے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔پاکستانی چاول کے اضافی 70 ہزار میٹرک ٹن برآمدات کا حصول وزیراعظم کی ہدایات پر مؤثر سفارتی و تجارتی کاوشوں کا ثمر ہے۔متعلقہ وزارتوں اور حکام نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملائیشیا کے ساتھ پاکستانی چاول کے اضافی برآمدات کا معاملہ مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی چاول کے اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کی پزیرائی۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری قومی غذائی تحفظ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ 70 ہزار میٹرک ٹن اضافی پاکستانی چاول کی برآمد، کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے حدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے۔