اسلام آباد (عاصم جاوید) جسٹس شاہ رخ ارجمند کا نیا ریکارڈ، ستمبر میں 471 مقدمات نمٹا دئیے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 1894 مقدمات کے فیصلے، جسٹس ایاز شوکت 234، جسٹس انعام امین نے 187 کیسز نمٹائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکم ستمبر سے 30 ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 1894 مقدمات کے فیصلے کئے، سنگل بنچز نے 1664 جبکہ ڈویژن بنچز نے 230 کیسز نمٹائے۔ دستیاب ریکارڈ کے مطابق جسٹس شاہ رخ ارجمند نے ستمبر میں 471 مقدمات نمٹا کر اسلام آباد ہائیکورٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ تعداد ستمبر 2026 کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچز کے نمٹائے گئے کل مقدمات کا 28.30 فیصد بنتی ہے۔جسٹس ایاز شوکت 234 اور جسٹس انعام امین منہاس 187 مقدمات کے فیصلے کر کے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے 130، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 50، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 116، جسٹس محمد اعظم خان نے 127، جسٹس خادم حسین سومرو نے 99، جسٹس محمد آصف نے 112 جبکہ جسٹس عمیر مجید ملک نے 138 مقدمات کے فیصلے کئے۔ اسی عرصے کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے 7 مختلف ڈویژن بنچز نے مجموعی طور پر 230 مقدمات نمٹائے۔
پیرس فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
ملتان، ٹھٹھہ صادق آبادملتان اور نواح میں مختلف واقعات و حادثات، 4 افرادجاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
کراچی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اسپیکر اویس قادر شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ...
لاہورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس ڈپلومیسی کے نئے دور کا آغاز۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں...
کراچی تجاوزات کیخلاف آپریشن،انصار الاسلام نے JUIسیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، آپریشن میں مفتی محمود...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21 سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک...