اسلام آباد( تنویر ہاشمی )پاکستان کسٹم نے ایم ٹو موٹر وے پر 5ارب41کروڑر وپے مالیت کی 1268کلوگرام منشیات پکڑ لی ، کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ اسلام آباد خفیہ اطلاعات پر موٹر وے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کو روکا، کسٹم کارروائی کے دوران 1200 کلو گرام چرس، 100 کلو گرام پوست کے بیج، ایک آتشیں اسلحہ اور نان کسٹمز پیڈگاڑی برآمد کر لی، جسے مبینہ طور پر ممنوعہ سامان کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا،کسٹمز ٹیم کی موجودگی کا احساس ہونے پر ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔چیف کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ معین وانی نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ بر آمد شدہ گاڑی اور دیگر اشیاء کو حسبِ ضابطہ کسٹم تحویل میں لے لیا گیا۔برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تخمینہ شدہ مالیت5 ارب40کروڑ روپے ہے۔ گاڑی اور دیگر برآمد شدہ اشیاء کی مالیت کو شامل کرتے ہوئے مجموعی مالیت تقریباً 5 ارب 41 کروڑ روپے بنتی ہے۔
پیرس فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
ملتان، ٹھٹھہ صادق آبادملتان اور نواح میں مختلف واقعات و حادثات، 4 افرادجاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
کراچی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اسپیکر اویس قادر شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ...
لاہورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس ڈپلومیسی کے نئے دور کا آغاز۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں...
کراچی تجاوزات کیخلاف آپریشن،انصار الاسلام نے JUIسیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، آپریشن میں مفتی محمود...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21 سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک...