ہائر ایجوکیشن پنجاب ؛گریڈ20تک کے 6 افسران کی ٹائم اسکیل پروموشن کیلئے اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب

03 اکتوبر ، 2026

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں افسران کی ٹائم اسکیل پروموشن بارے اینٹی کرپشن سے رپورٹس طلب کرلی گئیں ، ایچ ای ڈی نے مختلف کالجز اور دفاتر میں تعینات 6 سینئر افسران و پروفیسروں کی ٹائم اسکیل پرسنل اپ گریڈیشن اور ترقی کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو خط ارسال کر دیا۔ جن افسران کا ڈیٹا اینٹی کرپشن کو بھیجا گیا ہے ان میں گریڈ20کےپرو فیسر آف ایجوکیشن و پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز ساہیوال ممتاز احمد، گریڈ20کےپروفیسر آف زوالوجی و پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن گلشن کالونی فیصل آباد ڈاکٹر طیبہ شاہین، گریڈ20کےپروفیسر آف شماریات گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس فیصل آباد ڈاکٹر محمد سلیم،گریڈ17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز) ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد لطیف، گریڈ20کےپروفیسر آف فزکس گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج لاہور ڈاکٹر عالیہ رحمان خان، اورگریڈ20کے پروفیسر آف عربی گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی ڈاکٹر عبداللہ کبیر محسن شامل ہیں۔