پاکستان کے 42 فیصد بالغ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پاکستان میں تقریباً 42 فیصد بالغ افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، تاہم بروقت تشخیص، باقاعدہ علاج اور صحت مند طرز زندگی اختیار کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول اور دل کے دورے، فالج سمیت دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، نمک کم، تمباکو ترک، صحت مند غذا اور ورزش کو اپنا یا جائے ، عالمی یوم قلب کے موقع پر ماہرین امراض قلب نے مختلف شہروں میں منعقدہ اسکریننگ کیمپوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بیماری کی بروقت تشخیص اور باقاعدہ طبی معائنے کی ضرورت پر زور دیا۔