برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کا ملتان میں دیسی کشتی کے اکھاڑے کا دورہ

03 اکتوبر ، 2026

ملتان(سٹاف رپورٹر) برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے گریگ پال نے اہلخانہ کے ہمراہ ملتان میں استاد نصرو پہلوان کے روایتی دیسی کشتی کے اکھاڑے کا دورہ کیا اور کشتی کے مظاہرے دیکھے۔ اس موقع پر گریگ پال نے دیسی کشتی کے نظم و ضبط، ثقافتی اہمیت اور صدیوں پرانی روایات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ دورے کے دوران روایتی کھیلوں کے ورثے کے تحفظ، مقامی کھیلوں کی بحالی اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان ثقافتی روابط و تبادلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔