ملتان (سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملتان حادثات کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ملتان پولیس نے مختلف واقعات کی اطلاعات پر دو افراد کے مردہ حالت میں پائے جانے کی اطلاعات پر کارروائی شروع کر دی، کہروڑپکا میں نہر سے نومولود بچی کی لاش برآمد، تفصیل کے مطابق ملتان حادثات کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، 8 زخمی، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں دو موٹرسائیکلیں تیزرفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار 20 سالہ شاہد اور 30 سالہ شہزاد شدید زخمی ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ملتان پولیس نے مختلف واقعات کی اطلاعات پر دو افراد کے مردہ حالت میں پائے جانے کی اطلاعات پر کارروائی شروع کر دی۔ شاہ رکن عالم پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نامعلوم لاش کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تو شناخت عرفان سے ہوئی جس کے بھائی افتخار نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی کو ہارٹ اٹیک ہوا کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔ مخدوم رشید پولیس کو شاہد نے اطلاع دی کہ چاہ ٹالی والا کے ایک گھر میں دو افراد بے ہوشی کی حالت میں موجود پائے گئے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ایک افراد جاں بحق پایا گیا، دوسرا بے ہوش تھا، پولیس کے مطابق دونوں افراد نشئی معلوم ہوئے لاش اور بے ہوش شخص کو ریسکیو 1122کی مدد سے پولیس نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ کہروڑپکا دنیاپور روڈ بڑی نہر سے نامعلوم نومولود بچی کی تیرتی ہوئی لاش کی اطلاع پر ریسکیو عملے نے لاش نہر سے نکال کر پولیس کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کہروڑپکا شفٹ کردی۔
پیرس فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
ملتان، ٹھٹھہ صادق آبادملتان اور نواح میں مختلف واقعات و حادثات، 4 افرادجاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
کراچی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اسپیکر اویس قادر شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ...
لاہورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس ڈپلومیسی کے نئے دور کا آغاز۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں...
کراچی تجاوزات کیخلاف آپریشن،انصار الاسلام نے JUIسیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، آپریشن میں مفتی محمود...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21 سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک...