کراچی (رفیق مانگٹ )ایک تحقیق کے مطابق بے خوابی کو فالج، ڈیمنشیا، ڈپریشن، خودکشی کی کوششوں اور دیگر بڑے صحت کے مسائل کے بڑھتے ہوئے خطرات سے منسلک پایا گیا ہے، بے خوابی کے شکار افراد میں اسپتال داخلے کے امکانات 30 فیصد تک بڑھ گئے، بہتر نیند کے لیے باقاعدہ شیڈول اور اسکرین سے دوری ضروری قرار، تحقیق کے مطابق بے خوابی کے شکار افراد میں فالج کا خطرہ 26 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح ایسے افراد میں ڈپریشن اور خودکشی کی کوششوں کے امکانات بھی زیادہ دیکھے گئے۔بے خوابی کے شکار افراد میں مختلف وجوہات کی بنا پر اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات تقریباً 30 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بے خوابی اور ڈیمنشیا، خاص طور پر الزائمر، کے درمیان بھی تعلق دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کے دوران دماغ ایسے فضلات کو صاف کرتا ہے جو دن بھر جمع ہوتے ہیں، اور اگر نیند پوری نہ ہو تو یہ مادے بڑھ سکتے ہیں، جس سے بعد میں دماغی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے بہتر نیند کے لیے مشورہ دیا کہ روزانہ ایک ہی وقت پر سونا اور جاگنا چاہیے، سونے سے پہلے موبائل اور ٹی وی سے دور رہنا چاہیے، کمرہ ٹھنڈا اور تاریک ہونا چاہیے، اور کیفین اور الکحل سے پرہیز کرنا چاہیے۔طویل مدتی بے خوابی کے علاج کے لیے Cognitive Behavioral Therapy (CBT) کو سب سے مؤثر طریقہ قرار دیا گیا ہے-محققین نے واضح کیا ہے کہ یہ نتائج اس بات کو ثابت نہیں کرتے کہ بے خوابی براہِ راست ان بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔یہ تحقیق آسٹریا، جرمنی، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ کے محققین نے کی، جس میں تقریباً 20 جامع ریویو اسٹڈیز کا تجزیہ کیا گیا، جن میں دنیا بھر کے لاکھوں افراد شامل تھے۔
پیرس فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
ملتان، ٹھٹھہ صادق آبادملتان اور نواح میں مختلف واقعات و حادثات، 4 افرادجاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
کراچی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اسپیکر اویس قادر شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ...
لاہورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس ڈپلومیسی کے نئے دور کا آغاز۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں...
کراچی تجاوزات کیخلاف آپریشن،انصار الاسلام نے JUIسیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، آپریشن میں مفتی محمود...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21 سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک...