اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی فوج کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے مبینہ جعلی مقابلے کا پول کھول دیا ہے۔ محمد آصف کے زندہ اور سلامت ہونے کی تصدیق کے بعد بھارتی فوج کے دعوے پر سنگین سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر محمد آصف زندہ سلامت ہیں تو بھارتی فوج نے کس بے گناہ کشمیری کو شہید کیا اور اسے محمد آصف کے طور پر کیوں پیش کیا گیا؟وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ایک معصوم کشمیری کی لاش کو محمد آصف بنا کر پیش کرنا بھارت کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی میڈیا کے سامنے موجودگی کے بعد بھارتی فوج کو عالمی سطح پر اپنے دعوے کی وضاحت دینا ہوگی۔
پیرس فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
ملتان، ٹھٹھہ صادق آبادملتان اور نواح میں مختلف واقعات و حادثات، 4 افرادجاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
کراچی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اسپیکر اویس قادر شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ...
لاہورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس ڈپلومیسی کے نئے دور کا آغاز۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں...
کراچی تجاوزات کیخلاف آپریشن،انصار الاسلام نے JUIسیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، آپریشن میں مفتی محمود...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21 سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک...