اسلام آباد(ناصر چشتی )پاکستان کے وزیرِ توانائی اور پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کے شریک چیئرمین، اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا بھرپور خواہاں ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کا ہر موقع استعمال کیا ہے اور دونوں رہنماؤں نے قریبی تعلقات استوار کرنے میں حقیقی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے روس کا تعاون "انتہائی ضروری" ہے۔ انہوں نے بین الحکومتی کمیشن کی جانب اشارہ کیا،جس کی صدارت وہ روس کے وزیرِ توانائی سرگئی سیویلیف کے ساتھ مشترکہ طور پر کرتے ہیں اور اسے تعاون کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے والا فورم قرار دیا۔ انہوں نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے کہا پاکستان کو اس کے آبی حقوق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو "جنگ کا اقدام" سمجھا جائے گا۔ انہوں نے معاہدے کے تحت تنازعات کے حل کے طریقہ کار کی طرف واپس آنے پر زور دیا اور خبردار کیا کہ اس کے نتائج کا اثر خطے سے کہیں دور تک محسوس کیا جائے گا۔
پیرس فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
ملتان، ٹھٹھہ صادق آبادملتان اور نواح میں مختلف واقعات و حادثات، 4 افرادجاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
کراچی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اسپیکر اویس قادر شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ...
لاہورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس ڈپلومیسی کے نئے دور کا آغاز۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں...
کراچی تجاوزات کیخلاف آپریشن،انصار الاسلام نے JUIسیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، آپریشن میں مفتی محمود...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21 سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک...