ورلڈ بینک وفد کی مریم اورنگزیب سے ملاقات زراعت، صنعت اور انٹرنیٹ منصوبوں کا جائزہ

03 اکتوبر ، 2026

لاہور (خبرنگار) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب حکومت کی ترجیحات، ڈیجیٹائزیشن، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، زراعت، ڈیری فارمنگ، صنعتی ترقی اور ماحول دوست اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے وفد کو حکومت پنجاب کے مختلف منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت شہریوں کو ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے صاف اور شفاف انداز میں سرکاری خدمات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے۔