فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے چیئرمین میاں فرخ اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے زیادہ سرمایہ کاری اور زیادہ ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے اور اس کے لیے صنعتوں کو مسابقتی بنانے اور طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ حقیقی برآمدی صنعتوں کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کے ساتھ براہِ راست رابطہ کیا جائے اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ حکومت برآمدی مسابقت میں کمی کا ذمہ دار برآمد کنندگان کو ٹھہرانے کے بجائے انہیں درپیش ساختی اور پالیسی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔ برآمد کنندگان برآمدات میں اضافے، زرمبادلہ کمانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں، تاہم انہیں توانائی اور پیداواری لاگت میں اضافے، مہنگی فنانسنگ، ٹیکسوں کے بوجھ، سیلز ٹیکس ریفنڈز میں تاخیر اور پالیسیوں میں بار بار تبدیلی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
پیرس فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا...
اسلام آبادچیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے...
ملتان، ٹھٹھہ صادق آبادملتان اور نواح میں مختلف واقعات و حادثات، 4 افرادجاں بحق، ٹرین کی ٹکر سے 50 سالہ شخص...
کراچی تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ، بینظیر شاہ، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ نئے صوبوں کے...
کراچی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اسپیکر اویس قادر شاہ سے ملاقات،ملک کی موجودہ...
لاہورپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سول سروس ڈپلومیسی کے نئے دور کا آغاز۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں...
کراچی تجاوزات کیخلاف آپریشن،انصار الاسلام نے JUIسیکرٹریٹ کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، آپریشن میں مفتی محمود...
اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن ونگ کی جانب سے 21 سال پرانے امیگریشن قواعد میں تبدیلی اور ملک...