پنجاب کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز فلور ملز کو گندم کا کوٹہ جاری کرنے میں ناکام

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پنجاب کاڈویژنل۔ھیڈ کوارٹرز کی فلور ملوں کو گزشتہ سترہ دنوں سے پنجاب کا محکمہ خوراک پاسکو کی گندم کا کوٹہ جاری نہیں کر رھا جب کہ فلور ملز مالکان وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف حکومت کا ساتھ دینے کے لیے عوامی فلاح و بہبود کی خاطر46سو سے اڑتالیس سو روپے فی چالیس کلوگرام گندم کی خریداری کر کے دس کلو وزنی سبز بیگ میں سرکاری آٹا دیتی چلی آرھی ھیں اس طرح سو کلوگرام والی کم وبیش پانچ لاکھ بوری گندم پاسکو کی طرف سے محکمہ خوراک کی جانب سے پنجاب کی ایک ھزار کے لگ بھگ فلور ملوں کو جاری نہیں کی گئی اگر آئیندہ دو تین روز یہی صورتحال۔رھی تو مارکیٹ میں سرکاری گرین آٹا تھیلا کی شدید قلت پیدا ھو نے کا اندیشہ ھے ذرائع کے مطابق 9 دن سے گندم کے پرمٹ پنجاب میں بند ھیں جس سے گریں سرکاری آٹا مارکیٹ میں شارٹ ھوگیا ھےاس طرح آنے والے دنوں میں پنجاب حکومت کے لئے سرکاری آٹے کی سپلائی بڑا چیلنج بننے کا موجب بنے گی۔