ملتان، تاجر سے ڈکیتی کا ملزم مقابلے میں ہلاک

03 اکتوبر ، 2026

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی ملتان اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خطرناک ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دو روز قبل تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ایک تاجر کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث تھا۔ ہلاک ڈاکو سرقہ بالجبر، نقب زنی اور چوری کی 20 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھا۔