اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کور کمانڈر کانفرنس نے واضح کیاہے کہ پاکستان میںکسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے فیصلہ کُن طاقت اور قانون کیساتھ بلاامتیاز اور بلاجھجھک نمٹا جائیگا، فورم کے شرکا نے کہا کہ پاکستان کیلئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مخصوص عناصر کے ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ کو توڑنا ضروری ہے، شرکاء نے سعودی عرب کیخلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، حرمین شریفین کے تحفظ، تقدس کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، فورم نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت کیساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت،قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکا نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت کی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مزید مضبوط کرنے کے عمل کو جاری رکھے رکھا جائے، فارمیشنز جدید ٹیکنالوجی کےحصول، ٹریننگ، تمام جنگی جہتوں کے انضمام کے ذریعے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں۔فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت کے آلہ کارکے طورپردہشتگردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار صرف طالبان قیادت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے زمینی کارروائیوں کے ساتھ بہترین انتظامی اور گورننس کے اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں کو سراہا۔شرکا کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، ضروری ہے عوام کیساتھ دہشتگردی کی وجوہات پر مؤثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کیا جائے۔
کراچیایف آئی اے راولپنڈی نے غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پر چھاپہ مار کر سی ای او اور منیجرکو...
ٰکراچی اٹلی کے ہزاروں اسکولوں کو بم کی جھوٹی دھمکیوں پر خالی کرا لیاگیا۔تقریباً 6 ہزار اسکولوں کو دھمکی...
تہران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ سعودی فوجی اتحاد...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ، جسٹس جمال خان مندوخیل 65 سال کی آئینی مدت پوری ہونے پر اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...
لاہور ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کے لیے25ہزار روپے کا سرچارج ختم کرتے ہوئے انہیں اضافی فیس کے بغیر ایکٹو...
کراچی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہبیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
کراچی غزہ میں اسرائیلی حملوں سےنکاسی آب کا نظام تباہ، معمول کی بارشیں آفت بن گئیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی،...