اسلام آباد ( آن لائن) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.53 فیصد تک پہنچ گئی،اس دوران 20اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں،10سستی جبکہ 21کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 51ضروری اشیاء میں سے 20کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء سستی جبکہ 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ہفتہ وار بنیاد پر مرغی کی قیمت میں سب سے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 7.25 فیصد رہا۔ اسی طرح لہسن 1.85 فیصد اور دال چنا 1.30 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 1.17 فیصد، انڈوں میں 0.72 فیصد جبکہ چاول کی قیمت میں 0.55فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 3.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کیلے 1.52 فیصد اور چینی 1.05 فیصد سستی ہوئی۔ آلو کی قیمت میں 0.96 فیصد، پٹرول میں 0.65 فیصد اور دال مونگ میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 114.20 فیصد رہا۔ ایل پی جی 66.59 فیصد اور بجلی کے نرخ 58.59 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 44.50 فیصد اور پٹرول میں 44.05 فیصد اضافہ ہوا۔
کراچیایف آئی اے راولپنڈی نے غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پر چھاپہ مار کر سی ای او اور منیجرکو...
ٰکراچی اٹلی کے ہزاروں اسکولوں کو بم کی جھوٹی دھمکیوں پر خالی کرا لیاگیا۔تقریباً 6 ہزار اسکولوں کو دھمکی...
تہران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ سعودی فوجی اتحاد...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ، جسٹس جمال خان مندوخیل 65 سال کی آئینی مدت پوری ہونے پر اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...
لاہور ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کے لیے25ہزار روپے کا سرچارج ختم کرتے ہوئے انہیں اضافی فیس کے بغیر ایکٹو...
کراچی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہبیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
کراچی غزہ میں اسرائیلی حملوں سےنکاسی آب کا نظام تباہ، معمول کی بارشیں آفت بن گئیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی،...