اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کو ایک ہفتے میں تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیدیا ،غیر ملکی شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی کی تفصیلات دینا لازم قرار،سول سرونٹس کو اپنے اور زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت متعلق تفصیلات دینا ہوں گی،ڈیکلریشن جمع نہ کرانے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 تحت کارروائی ہو فی جبکہ غلط ڈیکلریشن مس کنڈکٹ تصور ہو گا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وزارتوں اور ڈویژن کے سیکرٹریز کوآفس میمورنڈم بھجو ادیا ، میمورنڈم کے مطا بق عدم تعمیل یا غلط معلومات دینے کی صورت محکمانہ کارروائی ہوسکتی ہے، غیر ملکی شہریت کا ڈیکلریشن جمع کرانے کیلئے افسران کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی بصورت دیگر ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے، میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ غلط ڈیکلریشن جمع کرانا سول سرونٹس کیلئے مس کنڈکٹ تصور ہو گا، ڈیکلریشن جمع نہ کرانے پر سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی ہوگی، دریں اثنا صو بائی چیف سیکرٹریز ،صوبائی پولیس سربراہان کو بھی اسی نوعیت کی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچیایف آئی اے راولپنڈی نے غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پر چھاپہ مار کر سی ای او اور منیجرکو...
ٰکراچی اٹلی کے ہزاروں اسکولوں کو بم کی جھوٹی دھمکیوں پر خالی کرا لیاگیا۔تقریباً 6 ہزار اسکولوں کو دھمکی...
تہران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ سعودی فوجی اتحاد...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ، جسٹس جمال خان مندوخیل 65 سال کی آئینی مدت پوری ہونے پر اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...
لاہور ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کے لیے25ہزار روپے کا سرچارج ختم کرتے ہوئے انہیں اضافی فیس کے بغیر ایکٹو...
کراچی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہبیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
کراچی غزہ میں اسرائیلی حملوں سےنکاسی آب کا نظام تباہ، معمول کی بارشیں آفت بن گئیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی،...