انصارعباسی
اسلام آباد:حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی بامعنی پیش رفت کیلئے پارٹی کو دو بڑے معاملات پر توجہ دینا ہوگی: دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کا کردار اور اسلام آباد کی جانب مجوزہ مارچ۔ جمعہ کو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے آگاہ ذرائع کے مطابق حکومتی فریق نے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کو صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ناکافی معاونت پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق، حکومت کا موقف تھا کہ اگر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا اور تعلقات میں بہتری لانا ہے تو خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرنا ہوگی۔ حکومتی فریق نے یہ بھی واضح کیا کہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاسی بیانیے میں کسی قسم کا ابہام یا اختلافِ رائے نہیں ہونا چاہئے کیونکہ صوبائی حکومت سے توقع ہے کہ وہ ریاست کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی۔ حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا دوسرا بڑا معاملہ پی ٹی آئی کا اعلان کردہ مارچ تھا۔ حکومتی نمائندوں نے واضح کیا کہ مارچ یا سڑکیں بند کرنے کی سیاست کیلئے کوئی سیاسی گنجائش نہیں اور اگر مذاکرات میں بامعنی پیش رفت چاہئے تو پی ٹی آئی کو مجوزہ مارچ منسوخ کرنا ہوگا۔
کراچیایف آئی اے راولپنڈی نے غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پر چھاپہ مار کر سی ای او اور منیجرکو...
ٰکراچی اٹلی کے ہزاروں اسکولوں کو بم کی جھوٹی دھمکیوں پر خالی کرا لیاگیا۔تقریباً 6 ہزار اسکولوں کو دھمکی...
تہران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ سعودی فوجی اتحاد...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ، جسٹس جمال خان مندوخیل 65 سال کی آئینی مدت پوری ہونے پر اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...
لاہور ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کے لیے25ہزار روپے کا سرچارج ختم کرتے ہوئے انہیں اضافی فیس کے بغیر ایکٹو...
کراچی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہبیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
کراچی غزہ میں اسرائیلی حملوں سےنکاسی آب کا نظام تباہ، معمول کی بارشیں آفت بن گئیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی،...