اپوزیشن رہنماؤں کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، پیشرفت سے آگاہ کیا

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (خبر نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے پہلے روز کے اختتام پر قائد حزبِ اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اپوزیشن قائدین نے قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حکومتی اراکین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے پہلے روز کی تمام تر پیش رفت، تفصیلات اور آئندہ کےلائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن قائدین نے مذاکراتی عمل سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر محمود ڈوگر، پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی شریک تھے۔