مارگلہ ہلز کا کیس، CDA اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نظرثانی درخواستیں منظور

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعودحسین) وفاقی آئینی عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں واقع قائم مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر متعدد عمارتوں کو گرانے کے سپریم کور ٹ کے حکمنامہ کیخلاف سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ا س معاملہ سے متعلق تمام تر سول مقدمات بحال کردئیے اور متعلقہ سول عدالت کو تمام مقدمات کو یکجا کر کے دوبارہ سماعت کرنے کا حکم جاری کر دیا ،، عدالت نے قراردیا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کا حصہ ہے، اس لیے یہاں کی تمام عمارتوں کے نقشوں کی منظوری اور تعمیراتی سرگرمیوں کا بنیادی اور قانونی دائرہ اختیار سی ڈی اے کا ہے، نہ کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا؟عدالت نے قراردیاہے کہ فریقین عبوری ریلیف کیلئے سول کورٹ میں نئی درخواستیں بھی دائر کر سکتے ہیں۔