کراچی (رفیق مانگٹ)اسرائیل نے تحقیقات شروع کر دیں کہ حالیہ برسوں میں درجنوں عمانی پائلٹس کس طرح تل ابیب کے لیے پروازیں چلاتے رہے، حالانکہ ایسے ممالک کے عملے پر پابندی عائد ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایک قانونی خلا کی وجہ سے مذکورہ شریک پائلٹ پابندیوں کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک عمانی شریک پائلٹ نے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کو مبینہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش کی۔اسرائیلی چینل کے مطابق، فلائی دبئی میں کام کرنے والے درجنوں عمانی پائلٹس گزشتہ برسوں کے دوران دبئی سے تل ابیب کے روٹ پر پروازیں کرتے رہے، حالانکہ عمان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔ یہ صورتحال 2020 کے ابراہیمی معاہدے کی شقوں کے برعکس ہے، جن کے تحت ایسے ممالک کے پائلٹس کو اسرائیل آنے جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جو تکنیکی طور پر اسرائیل کے ساتھ مخاصمت رکھتے ہوں۔
کراچیایف آئی اے راولپنڈی نے غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پر چھاپہ مار کر سی ای او اور منیجرکو...
ٰکراچی اٹلی کے ہزاروں اسکولوں کو بم کی جھوٹی دھمکیوں پر خالی کرا لیاگیا۔تقریباً 6 ہزار اسکولوں کو دھمکی...
تہران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ سعودی فوجی اتحاد...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ، جسٹس جمال خان مندوخیل 65 سال کی آئینی مدت پوری ہونے پر اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش...
کراچی نیتن یاہو کی مشکلات میں اضافہ، اپوزیشن حکومت بنانے کے قریب ،نئی پارلیمان میں نیتن یاہو حکومت کی...
لاہور ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کے لیے25ہزار روپے کا سرچارج ختم کرتے ہوئے انہیں اضافی فیس کے بغیر ایکٹو...
کراچی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہبیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے،...
کراچی غزہ میں اسرائیلی حملوں سےنکاسی آب کا نظام تباہ، معمول کی بارشیں آفت بن گئیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی،...