ملک بھر کی64پروازوں میں 1سے 13 گھنٹے تک تاخیر، 56منسوخ

03 اکتوبر ، 2026

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک بھر کی 64 پروازوں میں سے 14گھنٹے تک تاخیر ہوئی 56 منسوخ کی گئیں جبکہ459پروازیں اپریٹ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ابوظہبی کی 2 پروازوں میں 12اور 13گھنٹے جبکہ جدہ اسلام اباد میں 8 اور ریاض 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ کراچی 18 لاہور 15 اسلام اباد 18 سیالکوٹ 4 پرواز منسوخ کی گئیں۔ کراچی 7 لاہور 15 اسلام آباد 30 ملتان سیالکوٹ کوئٹہ 4، 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ کراچی 141 کوئٹہ 20 ملتان 37 پشاور 8 لاہور 110 سیالکوٹ 12 اسلام اباد 120 اور پشاور سے 21 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔