اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس شاہ رخ ارجمند کا نیا ریکارڈ، ستمبر میں 471مقدمات نمٹا دئیے

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (عاصم جاوید) جسٹس شاہ رخ ارجمند کا نیا ریکارڈ، ستمبر میں 471 مقدمات نمٹا دئیے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 1894مقدمات کے فیصلے، جسٹس ایاز شوکت 234، جسٹس انعام امین نے 187کیسز نمٹائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے یکم ستمبر سے 30ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 1894 مقدمات کے فیصلے کئے، سنگل بنچز نے 1664 جبکہ ڈویژن بنچز نے 230 کیسز نمٹائے۔