الیکشن کمیشن، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14دسمبرکوکرانے کی تجویز

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (طاہر خلیل) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14دسمبرکوکرانےکی تجویز دیدی، مجوزہ ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری کو ارسال ، شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی27 سے 30 اکتوبرکے درمیان جمع کرائےجاسکیں گے ، جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر تک ہوگی ،اپیلیں 7 سے 11 نومبر دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونل 12 سے 16 نومبر اپیلیں نمٹائیں گے ،کاغذات نامزدگی 18 نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے ۔