ملٹری اکاونٹس، نصف درجن سے زائد اسسٹنٹ اکائونٹس افسران کے تبادلے

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی) میں گریڈ 17 کے نصف درجن سے زائد ( 7) اسسٹنٹ اکائونٹس افسران کے تبادلے و تقرریاں ، سی ایم اے (آئی ایس او) میں اسسٹنٹ اکائونٹ افسر زہرہ عباس کو جی پے سے پے فائیو (اضافی چارج ریکارڈ سیکشن) ثاقبہ مغل کو پے فائیو سے پے ٹو، روزینہ خاتون یو اے جی ڈی پی چکلالہ سے جی پے، محمد اقبال یو اے ڈی پی کامرہ سے پی اے سی، اے ٹی ایل تبادلہ کر دیا گیا جبکہ محمد داؤد کو اپنی ڈیوٹی کے علاوہ یو اے ڈی پی کامرہ کا بھی اضافی چارج یا گیا۔