بھارتی بارڈرسیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے2نہتے پاکستانی شہری شہید

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2نہتے پاکستانی شہری شہید ہو گئے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد قصور کے قریب پاکستانی شہریوں پر فائرنگ، ایک زخمی بھی ہوا، بی ایس ایف نے شہریوں کو بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا،دوسری جانب بھارتی میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کی روش کو برقراررکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا ،قصور کے قریب پاک بھارت سرحدی علاقے میں فائرنگ کردی، جس سے دو نہتے پاکستانی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔