کاروباری آسانی کیلئے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیرہیں، وزیراعظم

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، حکومت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے اور غیر ضروری ضابطہ کاری کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے،کاروبار میں آسانی کیلئے آسان کاروبار ایکٹ کو ملک بھر میں نافذ کیا جائے۔