گورنرراج ناپسندیدہ عمل، لانگ مارچ سے گریزکریں، راناثناء، مطالبات سے پیچھےنہیں ہٹے،ا خونزادہ یوسفزئی

03 اکتوبر ، 2026

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے میں گورنر راج لگانا ایک ناپسندیدہ عمل ہے ،لانگ مارچ سے گریز کریں۔  لانگ مارچ کرنا ہے تو خیبرپختونخوا میں کریں ،ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات خوش آئند، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے، پرامن جمہوری حق استعمال کرینگے۔ سینئر رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق ہم اپنی پوزیشن پرکھڑے ہیں۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام’ نیا پاکستان‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔