محسن نقوی نےکے پی حکومت اور سہیل آفریدی کیخلاف چارج شیٹ بتائی

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن وفود کے درمیان مذاکرات شروع ہوتے ہی محسن نقوی نےکے پی حکومت اور سہیل آفریدی کیخلاف چارج شیٹ بتائی، محسن نقوی نے ٹی ٹی پی کے حملے اور امن و امان کو کے پی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس نے کے پی حکومت اور سہیل آفریدی کےخلاف چارج شیٹ کو مکمل طور مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی پر نہیں بلکہ سیاسی معاملات پر بات کرنے آئے ہیں، آپ مذاکرات کو دہشتگردی سےجوڑرہےہیں۔