پٹرول 2 روپے 10 پیسے، ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (عاطف شیرازی)پٹرول 2 روپے 10 پیسے، ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ، ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر 2026 تک پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ،پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا ، پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔