تجارتی خسارہ 15.13فیصد بڑھ کر 10ارب 79کروڑ 20لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان کا تجارتی خسارہ تین ماہ کے دوران 15.13فیصد بڑھ کر 10ارب 79کروڑ 20لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا ،رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں درآمدات میں 13 اعشاریہ 21 فیصد ،برآمدات میں 10 اعشاریہ 84 فیصد کا اضافہ ہوا،مجموعی طور پر برآمدات میں اضافے کے باوجوددرآمدات کےزیادہ ہونے کی وجہ سےتجارتی خسارے میں اضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادو شمارجاری کردیئے ۔