اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کور کمانڈر کانفرنس نے واضح کیاہے کہ پاکستان میںکسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے فیصلہ کُن طاقت اور قانون کیساتھ بلاامتیاز اور بلاجھجھک نمٹا جائیگا، فورم کے شرکا نے کہا کہ پاکستان کیلئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مخصوص عناصر کے ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ کو توڑنا ضروری ہے، شرکاء نے سعودی عرب کیخلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، حرمین شریفین کے تحفظ، تقدس کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، فورم نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت کیساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت،قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکا نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت کی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مزید مضبوط کرنے کے عمل کو جاری رکھے رکھا جائے، فارمیشنز جدید ٹیکنالوجی کےحصول، ٹریننگ، تمام جنگی جہتوں کے انضمام کے ذریعے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں۔فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت کے آلہ کارکے طورپردہشتگردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار صرف طالبان قیادت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے زمینی کارروائیوں کے ساتھ بہترین انتظامی اور گورننس کے اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں کو سراہا۔شرکا کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، ضروری ہے عوام کیساتھ دہشتگردی کی وجوہات پر مؤثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کیا جائے۔کور کمانڈرز کانفرنس نے پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ کےدرمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا، فورم نے معاہدےکو دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات، مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا۔ فورم کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔آئی ایس پی آر شرکا نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں۔
اسلام آباد سفیر عاصم افتخار کل 34 ویں سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامزد...
راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات پر پابندی ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ جا ری کر دیا...
کراچی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ اے آئی سے ہفتے میں تین دن کام کا دور آنے والا ہے۔ تفصیلات کے...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نےلائبہ اعجازکیس میں ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ رمنا اور ایف آئی اے میں...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہونہار طالبہ لائبہ کے والدین سے تعزیت کیلئے ان کے کے گھر پہنچ...
راولپنڈی اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی یونیورسٹی طالبہ ،لائبہ اعجاز ایچ 11 قبرستان میں...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی...
راولپنڈی لائبہ اعجاز کی موت سے کچھ دیر پہلے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی ،ذرائع کے مطالبہ اسلام آباد کی...