مکہ معاہدہ، آئندہ ہفتے ہنگامی اجلاس میں حوثی حملوں پر غور ہوگا، اسحاق ڈار

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد(اے پی پی/نیوزڈیسک )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ6 سے زائد ممالک مکہ معاہدے میں شمولیت کے خواہشمند ہیں، ایران نے خود کو حوثیوں سے الگ کر لیا، مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب میں حوثی حملوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی‘یہ اجلاس آئندہ ہفتے ریاض میں ہو گا اور اس میں حوثیوں کے خلاف عسکری کارروائی کے بجائے ان سے سیاسی رابطے پر بات کی جائے گی جبکہ سعودی عرب کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔