لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ،آئین کو معطل کرنے یا نظام کو خراب کرنے والے کسی بھی قدم کی حمایت نہیں کریں گے۔ موجودہ حالات میں مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔بونیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قوم کو دھوکہ دیا، لیوی بھتہ ختم کریں ورنہ لاکھوں لوگ اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے جماعت اسلامی کو کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ نائب امراء لیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی موجود تھے ۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک میں حکمران اشرافیہ یک طرفہ فیصلے کررہی ہے ،عوام کو ایک طرف کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی بات کی جا رہی ہے، جماعت اسلامی کسی بھی ایسے قدم کی حمایت نہیں کرے گی۔ عمران خان پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں ، پارٹی قیادت کو ان سے ملاقات کا موقع ملنا چاہیے، گرفتار خواتین اور بیمار سیاسی رہنماؤں کی ضمانتیں ہونی چاہئیں۔ حکومت جو آج کر رہی ہے کل اسے بھی اسی کا سامنا ہوگا۔بیرسٹر گوہر نے اے پی سی کی دعوت قبول کرنے اور پی ٹی آئی کے مطالبات کی حمایت کرنے پر حافظ نعیم اور جماعت اسلامی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے اصول مشترکہ ہیں۔
اسلام آباد سفیر عاصم افتخار کل 34 ویں سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامزد...
راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات پر پابندی ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ جا ری کر دیا...
کراچی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ اے آئی سے ہفتے میں تین دن کام کا دور آنے والا ہے۔ تفصیلات کے...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نےلائبہ اعجازکیس میں ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ رمنا اور ایف آئی اے میں...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہونہار طالبہ لائبہ کے والدین سے تعزیت کیلئے ان کے کے گھر پہنچ...
راولپنڈی اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی یونیورسٹی طالبہ ،لائبہ اعجاز ایچ 11 قبرستان میں...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی...
راولپنڈی لائبہ اعجاز کی موت سے کچھ دیر پہلے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی ،ذرائع کے مطالبہ اسلام آباد کی...