امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ ختم کرنے کا غیر مشروط اعلان کریگی، بلاول

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد(راحت منیر/نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ امید ہے اپوزیشن لانگ مارچ ختم کرنے کا غیر مشروط اعلان کریگی ،مجھے خوشی ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کیلئے حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کی پی پی پی کی تجویز قبول کر لی۔ ایکس پر پیغام میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہر ممکن آئینی ذریعے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔