لاہور (خبرنگار) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب حکومت کی ترجیحات، ڈیجیٹائزیشن، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، زراعت، ڈیری فارمنگ، صنعتی ترقی اور ماحول دوست اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے وفد کو حکومت پنجاب کے مختلف منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت شہریوں کو ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے صاف اور شفاف انداز میں سرکاری خدمات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے، مریم کی دستک، ای خدمت مراکز، ای بیز اور ای پے جیسے منصوبے ڈیجیٹائزیشن کی کامیابی کی مثال ہیں۔ پنجاب کے طول وعرض میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی، پی آئی ٹی بی ورلڈ بینک کے تعاون سے 5 جی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی پر کام کر رہا ہے جبکہ پنجاب حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے فائبر نیٹ ورک بچھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ زراعت و ڈیری فارمنگ کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران گندم، چاول اور دیگر بڑی فصلوں کی پیداوار میں 30 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ورلڈ بینک کے وفد نے پنجاب حکومت کے انسدادِ سموگ اقدامات کو سراہا۔ سینئر صوبائی وزیر نے ورلڈ بینک کے وفد کو بسنت میں شرکت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ 25 سال بعد وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے بسنت کا تہوار بحال ہوا ہے۔
اسلام آباد سفیر عاصم افتخار کل 34 ویں سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامزد...
راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات پر پابندی ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ جا ری کر دیا...
کراچی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ اے آئی سے ہفتے میں تین دن کام کا دور آنے والا ہے۔ تفصیلات کے...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نےلائبہ اعجازکیس میں ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ رمنا اور ایف آئی اے میں...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہونہار طالبہ لائبہ کے والدین سے تعزیت کیلئے ان کے کے گھر پہنچ...
راولپنڈی اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی یونیورسٹی طالبہ ،لائبہ اعجاز ایچ 11 قبرستان میں...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی...
راولپنڈی لائبہ اعجاز کی موت سے کچھ دیر پہلے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی ،ذرائع کے مطالبہ اسلام آباد کی...