4افسران کے تقرر و تبادلے،ایم ڈی ستھرا پنجاب فیصل آباد عابد حسین کو او ایس ڈی بنا دیا

03 اکتوبر ، 2026

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب حکومت نے 4افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی فیصل آباد عابد حسین کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری موٹر ٹرانسپورٹ ایس اینڈ جی اے ڈی عمران شمس کو تبدیل کر کے ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی قصور رضوان اشرف کو بھی تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں بھی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی علی عاطف کو تبدیل کر کے ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی قصور تعینات کر دیا گیا ہے۔