سعودی عرب سے ایٹمی معاہدے پر امریکی سینیٹ میں ووٹنگ متوقع

03 اکتوبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے ایٹمی معاہدے پر امریکی سینیٹ میں ووٹنگ متوقع، ڈیموکریٹ سینیٹرز نے 13 دسمبر سے پہلے معاہدے پر رائے شماری کا عندیہ دیدیا، معاہدے کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائیگا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ ارکان نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور سعودی عرب کے درمیان ایٹمی توانائی کی ٹیکنالوجی شیئر کرنے کے معاہدے پر 13 دسمبر سے پہلے ووٹنگ متوقع ہے۔