مدینہ منورہ پر حملہ عالمِ اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے،فضل الرحمٰن

03 اکتوبر ، 2026

لاہور (نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مدینہ منورہ پر حوثیوں کےحملے کی خبر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و سلامتی کے سب سے بڑے علمبردارسرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ؐکے شہر پر حملے کی جسارت سفاکیت کی انتہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مدینہ منورہ پر حملہ کسی ایک شہر پر نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے۔ مسلمان حکمرانوں اور امتِ مسلمہ کو تمام مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجا ہو کر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔