شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،7 خوارج ہلاک

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی/نیوز رپورٹر )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،7 خوارج ہلاک،صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہبا ز شریف کا عیدک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ،شمالی وزیرستان کےعلاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں7خوارج جہنم واصل ہوئے۔