لاہور(مقصود اعوان نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مجوزہ ابتدائی شیڈول تیار کر کے حکومت پنجاب کو بھیج دیا ہے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو مجوزہ شیڈول کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری عمارات کی فراہمی،سیکورٹی اور دیگر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کا اعلان حکومت پنجاب کی منظوری سے مشروط ہے الیکشن کمیشن کے غیر مصدقہ مجوزہ شیڈول کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026کے نئے بلدیاتی نظام کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کا چناؤ 14 دسمبر کو ہوگالوکل گورنمنٹ کا دورانیہ پانچ سال ہوگا۔ ضلع بھر کی تمام لوکل گورنمنٹ اداروں کا با اختیار نگران / انچارج ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا بلدیاتی انتخابات براہ راست بالغ رائے دہی کے تحت انتخابات صرف یونین کونسلوں کی 9 جنرل ممبران کے لئے ہونگے ۔ جوملٹی ممبر حلقہ ( یونین کونسل ) سے منتخب ہونگے ون ٹو ون مقابلہ نہیں ہوگا ۔ آزاد حیثیت سے بھی منتخب ہو سکتے ہیں مگر نتیجہ کے اعلان کے بعد تین ماہ کے اندر کسی پارٹی سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد سفیر عاصم افتخار کل 34 ویں سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامزد...
راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات پر پابندی ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ جا ری کر دیا...
کراچی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ اے آئی سے ہفتے میں تین دن کام کا دور آنے والا ہے۔ تفصیلات کے...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نےلائبہ اعجازکیس میں ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ رمنا اور ایف آئی اے میں...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہونہار طالبہ لائبہ کے والدین سے تعزیت کیلئے ان کے کے گھر پہنچ...
راولپنڈی اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی یونیورسٹی طالبہ ،لائبہ اعجاز ایچ 11 قبرستان میں...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی...
راولپنڈی لائبہ اعجاز کی موت سے کچھ دیر پہلے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی ،ذرائع کے مطالبہ اسلام آباد کی...