لاہور (محمد صابر اعوان سے ) پنجاب میں ڈاکٹروں کو بلاسود قرضے فراہم کرکے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع دینے والی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو بند کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا۔ 1992ء میں قائم ہونے والے اس ادارے نے اب تک 2100 سے زائد ڈاکٹرز کو ڈھائی ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے، جن سے 2100 صحت مراکز قائم اور 10 ہزار افراد کو روزگار ملا۔ فاؤنڈیشن کی قرضوں کی واپسی کی شرح 98 فیصد سے زائد ہے، جبکہ ادارہ اپنے انتظامی اخراجات بھی خود برداشت کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بینک اکاؤنٹ میں ایک ارب 32 کروڑ 80 لاکھ روپے موجود ہیں، جبکہ ادارے نے اپنے انتظامی اخراجات کے لیے حکومت سے مالی معاونت بھی حاصل نہیں کی۔ اس کے باوجود فاؤنڈیشن کی بندش کا معاملہ زیر غور ہے، جس پر ادارے کی کارکردگی اور مالی خودکفالت کے تناظر میں سوالات اٹھ رہے ہیںمحکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی بندش کا معاملہ زیر غور ہے اور اس حوالے سے فیصلہ حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔ اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے سربراہ ڈاکٹر طارق میاں نے کہا ہے کہ ہیلتھ فاؤنڈیشن کو بند کرنے کا اقدام انتہائی نامناسب اور پرائیوٹ ہیلتھ سیکٹر کا گلہ گھونٹنے سے صوبہ بھر میں ہیلتھ ڈلیوری سسٹم متاثر ہو گا ۔
اسلام آباد سفیر عاصم افتخار کل 34 ویں سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامزد...
راولپنڈی اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات پر پابندی ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ جا ری کر دیا...
کراچی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ اے آئی سے ہفتے میں تین دن کام کا دور آنے والا ہے۔ تفصیلات کے...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نےلائبہ اعجازکیس میں ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ رمنا اور ایف آئی اے میں...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہونہار طالبہ لائبہ کے والدین سے تعزیت کیلئے ان کے کے گھر پہنچ...
راولپنڈی اسلام آباد میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی یونیورسٹی طالبہ ،لائبہ اعجاز ایچ 11 قبرستان میں...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کی...
راولپنڈی لائبہ اعجاز کی موت سے کچھ دیر پہلے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی ،ذرائع کے مطالبہ اسلام آباد کی...